غزہ (شِنہوا)اسرائیلی فضائی حملوں میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسمعیل ھنیہ کی ہمشیرہ سمیت کم از کم 26 فلسطینی جاں بحق ہوگے۔اسرائیلی طیاروں نے دو رہائشی مکانات،غزہ میں بے گھرافراد کی عارضی پناہ گاہ بننے والے دو اسکولوں اور ایک اجتماع کو نشانہ بنایا۔
شہری دفاع کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے امدادی عملے نےغزہ شہر کے مشرق میں الدراج کے علاقے اور شہر کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ میں واقع دو اسکولوں اورالشجاعیہ محلے میں الزملی خاندان کے ایک مکان پر حملوں کے بعد امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ان مقامات سے 13 افراد کی لاشیں برآمد اور درجنوں زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شہرکے مغرب میں الشاطی پناہ گزین کیمپ میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسمعیل ھنیہ کے خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے کئی میزائل داغے جس سے گھر کی عمارت منہدم ہوگئی۔
اسپتال ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ اس حملے میں اسماعیل ھنیہ کی بہن سمیت 10 افراد جاں بحق اور خاندان کے کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔