دمشق(شِنہوا) شام کے شمالی شہر حلب میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 36 شامی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق، یہ حملے جمعہ کی صبح حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب جبرین کے علاقے میں حزب اللہ کے ایک گودام پر کیے گئے۔ برطانیہ میں قائم اس گروپ نے کہا کہ شمالی حلب کے دیہی علاقوں میں تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والے ان حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ابتک شامی فوجی اہلکاروں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ گروپ کے مطابق ان حملوں میں صفیرہ کے علاقے میں دفاعی فیکٹریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔