رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے علاقوں میں اسرائیل کی پالیسیاں اور اقدامات پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔
فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین میں سلامتی اور استحکام کےساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والی اسرائیلی پالیسیوں سے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔
انہوں نے یہ بیان فلسطینی قصبوں، شہروں اور پناہ گزین کیمپوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں اور فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوا بولنے کے ردعمل میں دیا۔
فلسطینی طبی ماہرین کے مطابق بدھ کے روز مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب بلتا پناہ گزین کیمپ میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران 85 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے آٹھ براہ راست فائرنگ کاشکارہوئے۔
اسرائیلی فوج نےپناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں کےاپارٹمنٹ اورایک دفترپرچھاپہ ماراجس کا تعلق الفتح تحریک سے تھا جسے گھریلو ساختہ بم بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
ابو ردینہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی شہروں، دیہاتوں اور کیمپوں پر حملہ کرکے خطے کو تشدد کی طرف گھسیٹنے کی اپنی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اسرائیلی پاگل پن کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے جو ہر چیز کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔