• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل شمالی محاز پر "شدید کارروائی" کے لیے تیار ہے، وزیراعظم نیتن یاہوتازترین

June 05, 2024

یروشلم(شِنہوا) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے لبنان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل شمال میں ایک "شدید کارروائی" کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق  لبنانی سرزمین سے حزب اللہ کے حملوں کا نشانہ بننے والے شمال مشرقی شہر کریات شمونہ کے دورے کے دوران، نیتن یاہو نے کہا کہ کسی نہ کسی طرح سے، ہم اپنے شمالی علاقوں کی سلامتی کو بحال کریں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جو بھی یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے اور ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہیں گے وہ بہت بڑی غلطی کر رہا ہے۔ راکٹ حملوں کے نتیجے میں پیرکو شہرکے قریب آگ بھڑک اٹھی، جسے فائر فائٹرز نے ایک روز بعد  بجھایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں زمین کو جلایا گیا، لیکن لبنان میں بھی زمین کو جلایاگیاہے۔