غزہ(شِنہوا)فلسطین کی اسلامی تحریک (حماس) نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر حملہ کیا تو اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات معطل کر دیے جائیں گے۔
حماس کے ایک سینئر عہدیدار اسامہ حمدان نے لبنان میں قائم المنار ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر حماس نے رفح کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تو وہ اسرائیل کے ساتھ تمام بالواسطہ مذاکرات روک دے گا۔
انہوں نے اسرائیل پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسرائیل رفح پر حملے کی دھمکیاں دے کر تمام فریقوں کو بلیک میل کرنا چاہتاہے جبکہ ہم اب بھی اپنے لوگوں کے دفاع کی طاقت رکھتے ہیں۔
حمدان نے بتایا کہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار اور القسام بریگیڈز، حماس کے عسکری ونگ، حماس کے سیاسی دھڑے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں صورتحال سے آگاہ رکھا گیا ہے۔