• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل نے گرفتار63 فلسطینیوں کو رہا کردیا، ایک شخص کی میت بھی حوالےتازترین

May 02, 2024

غزہ(شِنہوا) اسرائیل نے غزہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران گرفتارکیے گئے 63 فلسطینیوں کو رہا کردیا ہے۔گرفتار کیے گئے ایک شخص کی میت بھی حوالے کی گئی ہے۔

غزہ میں کراسنگ اینڈ بارڈرز کی جنرل اتھارٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی حکام نے جنوبی غزہ کی پٹی میں کریم شلوم کراسنگ کے ذریعے گرفتارکیے گئے 64فلسطینیوں میں سے 63 کو رہاکیا، جبکہ ایک شخص کی میت حوالے کی گئی، رہائی پانے والوں میں ایک شخص شدید زخمی ہے۔

انسانی حقوق کی فلسطینی تنظیموں کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیل کی زمینی کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے سینکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جنہیں نامعلوم مقامات پرمنتقل کیا گیا ہے۔