• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل نے غزہ سے پانچ اسرائیلی مغویوں کی لاشیں برآمد کرلیںتازترین

July 25, 2024

یروشلم (شِنہوا) اسرائیلی فورسزنے  جنوبی غزہ کے شہر خان یونس سے پانچ اسرائیلی مغویوں کی لاشیں برآمد کرلی ہیں جنہیں حماس نے گزشتہ سال  اکتوبرمیں اغوا کے بعد سے غزہ میں قید کررکھا تھا۔ اسرائیلی فوج اورداخلی سیکورٹی ایجنسی  شِن بیت کی جانب سے جمعرات کوجاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ  

ان کی شناخت کبوتز نیر اوز سے تعلق رکھنے والی مایا گورین اور چار فوجیوں کےطور پر ہوئی ہے جن کی لاشوں کو حماس کے جنگجواپنے ساتھ لے گئے تھے، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑائی میں  اورین گولڈن، ٹومر اہیماس، راویڈ آریہ کاٹز اور کریل بروڈسکی مارے گئے تھے۔

بیان کے مطابق، یہ لاشیں بدھ کو غزہ میں کمانڈوز اور شن بیت فورسز کے آپریشن کے دوران برآمد کی گئیں جنہیں شناخت کے لیے اسرائیل لے جایا گیا تھا۔