یروشلم(شِنہوا) اسرائیل نے سرحدی مظاہروں کے باعث دو ہفتوں تک بند رکھنے کے بعد غزہ پٹی کے ساتھ مرکزی کراسنگ پوائنٹ جمعرات کو دوبارہ کھول دیاہے۔
فلسطینیوں کے ساتھ تعاون کے لیے اسرائیلی وزارت دفاع کے ذیلی ادارے،حکومتی سرگرمیوں کے رابطہ کاری دفتر(سی اوجی اے ٹی) نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ غزہ اور اسرائیل کے درمیان پیدل چلنے والوں کے لیے واحد گزرگاہ ، ایریز کراسنگ فلسطینی کارکنوں کے لیے اسرائیل میں داخل ہونے کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کراسنگ کا کھلا رہنا صورتحال کے جائزے اور سلامتی کے استحکام پر منحصر ہے۔
اسرائیل نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے 15 ستمبر کو یہودیوں کے نئے سال کی تعطیل کے موقع پر کراسنگ کو بند کر دیاتھا۔