بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال اکتوبر کے دوران 29ارب 72کروڑ یوآن(تقریباً4ارب 21کروڑ ڈالر) مالیت کی لاٹری ٹکٹ فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق فلاحی نظام کو سپورٹ کرنے کے لیے گزشتہ ماہ 10ارب99 کروڑ یوآن مالیت کی لاٹری ٹکٹیں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.7 فیصد کم ہیں، کھیلوں کی صنعت کو سپورٹ کرنے کے لیے فروخت کیے جانے والے لاٹری ٹکٹوں کی مالیت گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.4 فیصد اضافے کے ساتھ 18ارب 73کروڑ یوآن تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں، چین کی لاٹری ٹکٹوں کی فروخت کی مالیت 310ارب96کروڑ یوآن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1 فیصد زیادہ ہے۔