• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل نے اپنے اداروں کو سائبر حملے کے خطرات سے خبردار کردیاتازترین

February 23, 2024

یروشلم(شِنہوا)اسرائیل نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ (آئی این سی ڈی) نے خبردار کیا ہے کہ حال ہی میں دریافت ہونے والی دو اہم کمزوریوں کی وجہ سے ہزاروں اسرائیلی ادارے سائبر حملوں کے خطرات سے دوچار ہیں۔

آئی این سی ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کمزوریاں امریکی کمپیوٹر نیٹ ورک سیکیورٹی کمپنی فورٹینیٹ کے تیار کردہ وی پی این  ریموٹ ایکسیس سسٹم میں پائی گئیں جس سے ہزاروں اداروں  کی ملکیت کے تقریباً 30 ہزار ایڈریسز سائبر خطرات سے دوچارہو گئے ہیں۔

آئی این سی ڈی نے اسرائیلی اداروں پر زور دیا کہ وہ حفاظتی اپ ڈیٹس کو فوری طور پر نافذ کریں تاکہ کمزوریوں کے باعث سائبرحملے کے موجودہ خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

آئی این سی ڈی کے مطابق ان کمزوریوں سے حملہ آوروں کو شناخت کی ضرورت کے بغیرریموٹ رسائی کے ذریعے نظام کو کنٹرول کرنے کا موقع مل سکتا ہے جس سے وہ اداروں کے نیٹ ورک کے مرکزی نظام  کی طرف بھی بڑھ سکتے ہیں۔