• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل کو ایف 35 طیاروں کے پُرزوں کی برآمد بند کی جائے ، نیدرلینڈز کی عدالت کا حکومت کو حکمتازترین

February 13, 2024

دی ہیگ (شِنہوا)نیدرلینڈ کی ایک عدالت نے ملک  کی حکومت کو حکم دیا ہےکہ وہ اسرائیل کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی برآمد بند کردے۔

ججوں نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ " اس بات کا واضح خطرہ ہے کہ اسرائیل ان  ایف 35 لڑاکا طیاروں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں جنگی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرسکتا ہے۔ ''

غزہ میں تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم غیر سرکاری تنظیمیں آکسفیم نوویب، پیس موومنٹ پی اے ایکس نیدرلینڈز اور دی رائٹس فورم ،نیدرلینڈ کی حکومت کے خلاف یہ معاملہ لیکر عدالت گئی تھیں۔

تینوں تنظیموں کی رائےمیں ایف 35 کے پرزوں کی برآمد جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ نیدرلینڈ حکومت کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ غزہ کی پٹی میں حملوں کے لیے لڑاکا طیارے استعمال کئے جاتے ہیں۔

ڈچ کابینہ میں وزیر بیرونی تجارت و ترقیاتی تعاون جیفری وان لیون نے کہا کہ حکومت عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی کیونکہ عدالت نے خارجہ پالیسی کی تشکیل میں حکومتی ذمہ داری پر غور نہیں کیا۔

تاہم وزیرعدالت کے فیصلے پرفی الحال عمل درآمد کر نے کے پابند ہیں جس کے مطابق عدالتی فیصلے کے سات دن کے اندرپرزوں کی فراہمی روک دی جانی چاہیے۔