• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل کی جانب سے شام میں "ایرانی مشیروں" کا قتل، ایرانی صدر کی مذمتتازترین

January 21, 2024

تہران (شِنہوا) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل کی جانب سے شام میں 5 ایرانی فوجی مشیروں کے بزدلانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے عزم دہراہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے دہشت گرد حملوں کا منہ توڑ جواب دے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کی ویب سائٹ پر شائع شدہ ایک بیان میں کیا جس میں انہوں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران اسلامی انقلاب (آئی آر جی سی) کے 5 ارکان کے مارے جانے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

رئیسی نے کہا کہ یہ ہلاکت شام کی فضائی حدود کی صریح خلاف ورزی اور ایک دہشت گردانہ اقدام ہے اور ایران اسرائیل کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔

اس سے قبل ایرانی پاسداران اسلامی انقلاب نے کہا تھا کہ دمشق کے علاقے مززہ پر اسرائیلی میزائل حملے میں شام میں فوجی مشیر کے طور پر خدمات انجام دینے والے اس کے 5 ارکان کے ساتھ ساتھ متعدد شامی فوجی اور شہری بھی مارے گئے ہیں۔

ان مشیروں میں حجت اللہ امیدوار، علی آقازادہ، حسین محمدی، سعید کریمی اور محمد امین صمدی شامل ہیں۔

شامی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ جولان پہاڑیوں سے مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح 10 بجکر 20 منٹ پر فضائی حملہ کیا تھا۔

ایران کا کہنا ہے کہ شام میں اس کا مشاورتی کردار ہے جہاں اس کے مشیر دمشق کی دعوت پر کام کرتے ہیں۔اسرائیل نے شام میں ایسے مقامات کئی بار حملے کئے جن کا تعلق ایران سے ہے۔