غزہ (شِنہوا) اسرائیلی فوج نے جمعہ کو غزہ شہر میں میڈیا کے متعدد دفاترپر بمباری کی ہے۔
فلسطینی سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی بمباری میں غزہ شہر کے مغرب میں حاجی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا جس میں مقامی، عرب اور بین الاقوامی میڈیا کے دفاتر واقع ہیں۔
درجنوں فلسطینی صحافیوں نے فلسطین ٹی وی کے رپورٹر محمد ابو حاطب اور ان کے خاندان کے افراد کی نماز جنازہ میں شرکت کی جو گذشتہ رات غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اپنے گھر میں مارے گئے تھے۔
جنازے کے موقع پر فلسطینی جرنلسٹس سنڈیکیٹ کے نائب سربراہ تحسین الاستال نے صحافیوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے تنازعہ کی کوریج کر سکیں۔