• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل کا شام میں فوجی ٹھکانوں پر حملہتازترین

May 29, 2023

دمشق (شِنہوا) شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے فوجی ٹھکانوں پر اتوار کی رات حملہ کیا جس کے نتیجے میں بھاری نقصان ہوا۔

شام کی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے اوپر سے کیا گیا تھا جس نے شام کے فضائی دفاع کو متحرک کر دیا۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ میزائلوں کو روک دیا گیا تھا۔

دریں اثنا سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر نے کہا ہے کہ اسرائیل نے دمشق کے مضافات میں فوجی تنصیبات پردو میزائل حملےکئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم واچ ڈاگ گروپ کا کہنا ہے کہ اس حملے میں دمشق کے دیہی علاقوں میں حمیح کے علاقے اور دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آس پاس ایک فضائی دفاعی اڈے اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تازہ ترین حملے کے ساتھ اسرائیل نے 2023 کے آغاز سے اب تک شام پر 17 بار حملہ کیا ہے  جس میں 48 فوجی اہلکار ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔