یروشلم(شِنہوا) اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کے اہم راستے کریم شالوم کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیاہے۔
فلسطینیوں کے لیے اسرائیل کے فوجی رابطہ دفترنے ایک بیان میں کہا کہ مصر سے امدادی ٹرک، انسانی امداد لے کر کراسنگ پر پہلے سے پہنچ چکے ہیں۔
دفترکے مطابق امداد میں بین الاقوامی برادری کی طرف سے عطیہ کردہ خوراک، پانی، پناہ گاہوں کا سامان، ادویات اور طبی آلات شامل ہیں۔
اسرائیل نے کریم شالوم کراسنگ کو اتوار کو اس وقت بند کر دیا جب ایک فلسطینی مسلح گروپ کی جانب سے اس کے فوجی اڈے پر راکٹ داغے گئے تھے، جس میں کم از کم تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔