دمشق(شِنہوا) دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی میزائل حملے کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے پیر کے روز فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 2 بجے قبل از سحر (سحر کے وقت 4 بجے پاکستانی وقت) پر ہونیوالے فضائی حملے کے باعث دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سروس بند ہو گئی اور 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے میں مزید 2 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
قبل ازیں سانا نے رپورٹ کیا تھا کہ شامی دارالحکومت میں رات کے وقت آسمان پر کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور شام کے فضائی دفاع نے اسرائیلی حملہ پسپا کر دیا ہے۔
اسرائیل نے 2022ء میں بھی شام پر متعدد میزائل حملے کیے ہیں۔