یروشلم(شِنہوا) اسرائیل نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والے ممالک آئرلینڈ اور ناروے سے اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیےفوری طور پر واپس بلالیا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ "میں آئرلینڈ اور ناروے کو ایک واضح اور صاف پیغام بھیج رہا ہوں:اسرائیل اپنی خودمختاری کونقصان پہنچانے والوں اوراس کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے سامنے خاموش نہیں رہے گا"
اسرائیل نے گزشتہ سال 7 اکتوبر میں جنوبی اسرائیل میں حماس کے اچانک حملے کے جواب میں غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کررکھی ہے،حماس کے حملے میں تقریباً 1ہزار200 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زائد دیگر کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔