• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل کے ساتھ تباہ کن تنازعہ پرعرب ملکوں سےمضبوط حمایت چاہتے ہیں:فلسطینی سفارت کارتازترین

October 11, 2023

قاہرہ(شِنہوا)عرب لیگ (اے ایل) میں فلسطین کے مستقل نمائندے مہند العکلوک نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اسرائیل کے ساتھ جاری تباہ کن تنازعہ پر عرب ریاستوں سے مضبوط سیاسی اور انسانی حمایت کے خواہشمند ہیں۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں اکلوک نے عرب ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں میں اپنا اثر و رسوخ اور اپنے سفارتی، سیاسی، اقتصادی اور قانونی ذرائع استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور فلسطینی عوام کی حمایت اور تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

عرب لیگ بدھ کو وزرائے خارجہ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کررہا ہے جس میں جاری تباہ کن فلسطین اسرائیل تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اکلوک کو توقع ہے کہ عرب لیگ کے اجلاس سے اسرائیل اور عالمی برادری کو کئی پیغامات بھیجے جائیں گے، جن میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور ان کے مکانات کو مسمار کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

ہفتے کے روز غزہ پر کنٹرول کرنے والے حماس کے عسکری گروپ نے غزہ کے انکلیو سے ملحقہ اسرائیلی قصبوں پر ہزاروں راکٹوں کے ساتھ اچانک حملہ کیا جس پر اسرائیل نے غزہ پر جوابی حملے شروع کر دیے۔  لڑائی میں دونوں طرف سے بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں سے غزہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 830 ہوئی گئی ہے جبکہ 4 ہزار 250 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے مطابق حماس کے جنگجوؤں کی تقریباً 15 سو لاشیں جنوبی اسرائیل سے ملی ہیں۔

غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد تباہ شدہ عمارت کے پاس سے ایک شخص گزر رہا ہے۔(شِنہوا)

اکلوک نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

ادھر اسرائیل کے سرکاری کان ٹی وی کے مطابق اسرائیل میں حماس کے حملوں میں  کم از کم 1 ہزار آٹھ  افراد مارے گئے ہیں۔