• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل کے رفح پرحملوں میں کم سے کم 20 افراد جاں بحقتازترین

May 07, 2024

غزہ(شِنہوا)اسرائیل کے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہررفح پرجاری حملوں میں کم سے کم 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فلسطین کی سرکاری خبرایجنسی وفا کے مطابق اسرائیل نے رفح میں کم از کم چار رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں افراد زخمی بھی  ہوئے ہیں۔

دوسری جانب حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے منگل کو ایک بیان میں بتایا کہ اس کے جنگجوؤں نے رفح کراسنگ کے گرد تعینات اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا۔