دمشق(شِنہوا)شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں رات گئے اسرائیلی میزائل حملے میں چار شامی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
شام کے سرکاری نشریاتی ادارے الیخباریہ نے پیر کی صبح رپورٹ میں کہا کہ ملک کے فضائی دفاعی نطام نے حملے کا مقابلہ کیا جس سے دمشق کے نواحی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے شروع ہونے والے اس حملے میں مالی نقصان بھی ہوا۔
شامی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ شامی فضائی دفاع نے کچھ میزائلوں کا حملہ ناکام بنا کر انہیں مار گرایا۔