• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے میں حزب اللہ کے رہنما شدید زخمیتازترین

February 12, 2024

بیروت (شِنہوا) اسرائیل کے جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل پر کیے گئے ایک حملے میں حزب اللہ کے رہنما شدید زخمی ہوگئے۔

لبنان کے سیکورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ حزب اللہ کے عہدیدار، جن کا نام نہیں بتایا گیا، کو پیرکے روز گاڑی چلاتے ہوئے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ طبی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ زخمی عہدیدار کی حالت تشویشناک ہے  جن کی فوری طور پر سرجری کی جا رہی ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔