• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل کے یونان کو ٹینک شکن میزائل فروخت کرنے کے لیے 40 کروڑ ڈالر کے معاہدے پر دستخطتازترین

April 11, 2023

بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیل نے یونان کو ٹینک شکن سپائیک میزائل فروخت کرنے کے لیے 1 ارب 44 کروڑ شیکل (تقریباً 40 کروڑ ڈالر) کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ معاہدے کے تحت اسرائیل یونان کو بحری، فضائی اور زمین پر مار کرنے والے سپائیک میزائل فراہم کرے گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا یہ منصوبہ اسرائیل اور یونان کے درمیان کئی معاہدوں میں شامل ہے جو  دونوں ملکوں اور ہمارے دفاعی اداروں کے درمیان مضبوط شراکت داری کے ساتھ ساتھ علاقائی استحکام کو یقینی بنائے گا۔

سپائیک ایک گائیڈڈ اور ٹھیک ٹھیک ہدف کو نشانہ بنانے والا الیکٹرو آپٹیکل میزائل ہے جو اسرائیل کی سرکاری دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹمز نے تیار کیا ہے۔میزائل کو زمین، ہوا اور سمندر میں تقریباً 45 پلیٹ فارمز سے لانچ کیا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق سپائیک میزائل کو 40 سے زائد ممالک استعمال کرتے ہیں جن میں یورپی یونین اور نیٹو کے 19 رکن ممالک شامل ہیں۔