غزہ (شِنہوا) اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید76 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 29ہزار954 ہو گئی ہے۔
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے بدھ کو بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں 110 افراد زخمی ہوئے جس سے اکتوبر کے اوائل سے لڑائی شروع ہونے کے بعد سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی کل تعداد 70ہزار325 ہو گئی۔
بیان کےمطابق شدید بمباری اور شہری دفاع اور ایمبولینس کے عملے کی کمی کی وجہ سے کچھ متاثرین ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کو غزہ کی پٹی میں جھڑپوں کے دوران دو اسرائیلی اہلکار ہلاک اور سات فوجی زخمی ہوئے، جس سےاسرائیل کی فوجی ہلاکتوں کی تعداد 582 ہو گئی ہے۔