• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل کے حملوں میں مزید103 فلسطینی جاں بحقتازترین

February 14, 2024

غزہ(شِنہوا) اسرائیل کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید103 فلسطینی جاں بحق اور 145 زخمی ہوگئے۔

حماس کی وزارت صحت نے بدھ کو ایک پریس بیان میں بتایا کہ 7 اکتوبر2023 کو تنازعہ شروع ہونے سے ابتک اسرائیل کے حملوں میں غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 28ہزار576 اور زخمیوں کی تعداد 68 ہزار291 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ فلسطینی طبی اور سیکورٹی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں اور توپ خانے سے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دیرالبلح شہر اور غزہ کی پٹی کے وسط میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا جس سے درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔