غزہ(شِنہوا)غزہ میں اسرائیلی فوج کے بغیر پائلٹ کے خود کش ڈرون نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں ایک اپارٹمنٹ پر حملے میں ایک عسکریت پسند گروپ کا سینئر اہلکارجاں بحق ہوگیا۔
فلسطینی سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے) کے ملٹری کونسل کے رکن علی حسن غالی شہر کے شمال میں واقع ایک عمارت میں جمعرات کی صبح دو اسرائیلی خودکش ڈرونز کے ان کے اپارٹمنٹ پر حملے میں جاں بحق ہوئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی محمود غالی اور ان کے بھتیجے محمود منصور بھی اپارٹمنٹ میں تھے جو ڈرون حملے میں جاں بحق ہوئے۔
خان یونس شہر کے ناصر ہسپتال کے فلسطینی ڈاکٹر نے بتایا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی طرف سے ایک اپارٹمنٹ پر بمباری کے بعد تین فلسطینیوں کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا جبکہ 15افراد زخمی ہوئے۔
پی آئی جے کے مسلح ونگ القدس بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کمانڈر علی حسن غالی کے حوالے سے سوگوار ہے جو راکٹ یونٹ کے انچارج ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کےخان یونس میں صیہونی قاتلانہ کارروائی میں دو افراد سمیت شہید (مارے گئے)ہوئے۔
منگل کی صبح اسرائیلی بغیر پائلٹ کے ڈرونز اور لڑاکا طیاروں نے کئی عمارتوں پراچانک اور بیک وقت فضائی حملے کیے جس میں غزہ کی پٹی میں القدس بریگیڈز کے تین سینئر ارکان جاں بحق ہوئے۔
بدھ کے روز مصر، قطر اور اقوام متحدہ کی طرف سے کی جانے والی کوششیں اسرائیل اور پی آئی جے کے درمیان جاری لڑائی کو ختم کرنے کے لیے جنگ بندی تک پہنچنے میں ناکام رہیں جس میں 24 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔