بیجنگ(شِنہوا)چین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے شہررفح میں فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے اورمزید انسانی تباہی کو روکے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات منگل کو روز مرہ پریس بریفنگ میں غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیل کی جانب سے بڑے پیمانے پر کیے جانے والے فضائی حملوں میں بھاری جانی نقصان اوراسرائیلی فوج کی جانب سے رفح میں زمینی کارروائی شروع کرنے کے منصوبے پرپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔
ترجمان نے کہا کہ چین رفح میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ "ہم شہریوں اور بین الاقوامی قانون کے خلاف کارروائیوں کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں اور اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پرفوجی کارروائیاں بند کرے اور بے گناہ شہریوں کے جانی نقصان سے بچنے اور رفح میں مزید تباہ کن انسانی بحران کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔"