• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل دستخط شدہ معاہدوں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرے:فلسطینی صدرکامطالبہتازترین

March 14, 2023

رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دستخط شدہ معاہدے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرے اور فلسطینی علاقوں میں تمام یکطرفہ اقدامات  کو روکے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وافا) کے مطابق عباس نے یہ بات مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تیانی سے ملاقات کے دوران کہی۔

تیانی نے بین الاقوامی قراردادوں پر مبنی دو ریاستی حل کے مطابق امن کے حصول کے لیے اٹلی کی حمایت اور فلسطینی عوام کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

دریں اثناء فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اٹلی سے مطالبہ کیا کہ وہ دو ریاستی حل پر یقین اور اس کی حمایت کے عزم کی بنیاد پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرے۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیانی کے ساتھ ملاقات کے دوران اشتیہ نے کہا کہ زمینی حقائق کی پیچیدگی اور سیاسی اقدام کی کمی کی وجہ سے اس وقت فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنا اہم ہے۔