• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسپیس ایکس نےمزید 54 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس مدار میں بھیج دئےتازترین

October 21, 2022

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکہ کی  نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نےمزید 54 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے۔

فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے فالکن 9 راکٹ جمعرات کو صبح مشرقی وقت کے مطابق صبح 10بج کر50 منٹ(شام 7 بج کر 50منٹ پاکستانی وقت) پر خلا میں روانہ ہوا۔لانچ کے بعد، اسپیس ایکس نے سٹار لنک سیٹلائٹس کے مقررہ مدار میں داخل ہونے کی تصدیق کی۔