نیویارک(شِنہوا) امریکہ کی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے ٹرانسپورٹر- 11 مشن خلا میں بھیج دیا ہے۔
ٹرانسپورٹر 11 مشن کو پاکستانی وقت کے مطابق جمعہ کی رات 11 بج کر56 منٹ پرکیلیفورنیا میں وینڈین برگ اسپیس فورس بیس سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
اسپیس ایکس کے مطابق ٹرانسپورٹر 11 مشن ا سکا 11 واں سمال سیٹ رائیڈ شیئر مشن ہے جس کے ذریعے116 پے لوڈزخلا میں بھیجے گئے ہیں۔