• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسپیس ایکس نے مزید 46 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیئےتازترین

April 28, 2023

لاس اینجلس (شِںہوا) امریکی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 46 اسٹار لنک سیٹلائٹس مدار میں بھیج دیئے ہیں۔

سیٹلائٹس لے جانے والے فالکن 9 راکٹ نے بحرالکاہل وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 40 منٹ پر کیلیفورنیا کے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس کے خلائی لانچ کمپلیکس سے اڑان بھری تھی۔

لانچ کے بعد اسپیس ایکس نے اسٹار لنک سیٹلائٹس کے مدار میں داخل ہونے کی تصدیق کی۔

فالکن 9 فرسٹ اسٹیج بحرالکاہل میں تعینات "آئی اسٹل لو یو" ڈرون شپ پر اترگیا۔

اسپیس ایکس کے مطابق اسٹار لنک ان مقامات پرتیزرفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات فراہم کرے گا جہاں رسائی مشکل، مہنگی یا مکمل طور پردستیاب نہیں ہے۔