• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیےتازترین

November 23, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا)  امریکہ کی  نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیے ہیں۔

اسپیس ایکس کے مطابق،گزشتہ  روزمشرقی وقت کے مطابق رات 2 بج کر47 منٹ

پر فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے سیٹلائٹس کو لانچ کیا گیا۔

فالکن 9 راکٹ کی پہلی سٹیج واپس بحراوقیانوس میں گراویٹاس ڈرون شپ کے اے  شارٹ فال پر اترگئی۔

کمپنی نے بعد میں 23 سیٹلائٹس کی مدار میں کامیابی سے پہنچنے کی تصدیق کی۔