• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس خلا ءمیں بھیج دیئےتازترین

December 08, 2023

لاس اینجلس (شِنہوا)امریکی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے  23 مزید سٹار لنک سیٹلائٹس کو مدار میں چھوڑدیا ہے۔

اسپیس ایکس کے مطابق جمعرات کو مشرقی وقت کے مطابق نصف شب 12 بج کر 7 منٹ پرامریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناورل اسپیس فورس سٹیشن سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے سیٹلائٹس کوخلاء میں روانہ کیا گیا۔

فالکن 9 کا پہلا حصہ واپس لوٹا اور بحر اوقیانوس میں تعینات جسٹ ریڈ دی انسٹرکشن ڈرون شپ پر اترا۔

کمپنی نے بعد میں 23 سیٹلائٹس کی تعیناتی کی تصدیق کی۔

اسپیس ایکس کے مطابق سٹار لنک ان مقامات پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا جہاں تک رسائی ناپائیدار، مہنگی، یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔