• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسپیس ایکس کا کارگو خلائی جہاز ہفتہ کو واپس زمین پر آئے گاتازترین

April 13, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا) اسپیس ایکس  ڈریگن کارگو سامان پہنچانے والا خلائی جہاز  ہفتہ کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے واپس روانہ ہوگا،  جو امریکی خلائی ادارے ناسا کے لیے سائنسی تحقیق کے نمونے اور ہارڈ ویئرلے کر آئے گا۔

ناسا کے مطابق خلائی جہاز  ہفتہ کو مشرقی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 5منٹ پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے علیحدہ ہوگا اور اسٹیشن سے محفوظ فاصلے پر جانے کے لیے اپنے تھرسٹرزکو فائر کرے گا۔ زمین کی فضا میں دوبارہ داخل ہونے کے بعد،خلائی جہاز فلوریڈا کے ساحل پر پیراشوٹ کی مدد سے سطح آب پراترے گا۔ ناسا کے مطابق، کارگو خلائی جہاز زمین پر تقریباً 4ہزار300 پاؤنڈ سامان اور سائنسی تجربات لے کرآئے گا جو خلائی اسٹیشن کے مائیکرو گریوٹی ماحول  میں بنائے گئے ہیں۔