• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسپیس ایکس کا انسان بردار خلائی جہاز ڈریگن زمین پر واپسی کے لئے عالمی خلائی اسٹیشن سے روانہتازترین

March 12, 2024

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی جہاز اسپیس ایکس کریو 7 مشن زمین پر واپسی کے لئے عالمی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے الگ ہوگیا ہے۔

ناسا کے مطابق اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز پیر کی صبح 11 بج کر 20 منٹ (مشرقی وقت) پر آئی ایس ایس سے الگ ہوکر زمین کی جانب روانہ ہوا۔

یہ خلائی جہاز منگل کی صبح 5 بج کر 50 منٹ (مشرقی وقت) پر فلوریڈا کے ساحل پر اترے گا جس کے ساتھ ہی آئی ایس ایس پر کریو 7 کی کئی ماہ طویل سائنسی مہم مکمل ہوجائے گی۔

اس  مشن کے 4 رکنی عملے میں ناسا کی خلاء باز جیسمین موغابلی ، ای ایس اے کے خلاءباز آندرےیاس موگنسن، جاکسا کے خلاء باز ستوشی فروکاوا اور روسکوسموس کے خلاء باز کونسٹانٹین بوری سوف شامل تھے۔یہ مشن گزشتہ برس 26 اگست کو فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے خلاء میں بھیجا  گیا تھا۔