لاس اینجلس(شِنہوا) اسپیس ایکس پہلی کوشش ترک کرنے کے بعد اب جمعرات کو اپنا طاقتور سٹار شپ راکٹ خلا میں بھیجے گا۔
اسپیس ایکس کے مکمل طور پر مربوط اسٹار شپ اور سپر ہیوی راکٹ کی پہلی فلائٹ ٹیسٹ کے لیے لانچنگ اب جمعرات کی صبح ریاست ٹیکساس میں اسپیس ایکس کے اسٹاربیس سے کی جائے گی۔
اسپیس ایکس کے مطابق، 62 منٹ دورانیے پر محیط لانچنگ کا یہ عمل مرکزی ٹائم کے مطابق صبح 8 بج کر28 منٹ پر شروع اور 9بج کر30 منٹ پر مکمل کیا جائے گا۔
اس سے قبل پیر کی صبح لانچنگ کی پہلی کوشش ایندھن کے مسائل کی وجہ سے روک دی گئی تھی۔ اسپیس ایکس کے بانی، سی ای او اور چیف انجینئر ایلون مسک کے مطابق، راکٹ خلا میں بھیجنے کے آخری منٹوں میں، ایک پریشر والو منجمد ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی۔