• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسلامی و چینی خصوصیات کا حامل چائنہ - بنگلہ دیش دوستی پل سیاحتی مقام بن گیاتازترین

October 14, 2022

ڈھاکہ (شِنہوا) اسلامی دنیا میں تعمیراتی ورثہ متاثر کن طورپر شاندار ہے اور ایک مسلم اکثریتی ملک کےطور پر بنگلہ دیش اس سے مبرا نہیں ہے۔

بنگلہ دیش میں بہت سی مشہور اسلامی تعمیرات موجود ہیں جن میں مساجد، محلات، مقبرے اور قلعے شامل ہیں ۔ بنگلہ دیش کے ورثے میں ایک حالیہ اضافہ آٹھواں بنگلہ دیش-چا ئنہ دوستی پل ہے جو کہ چینی حکومت کے فنڈز سے بنایا گیا ہے۔

اس منصوبے کے ڈپٹی منیجر ونگ چانگ من نے حال ہی میں شِنہوا کو بتایا کہ اس پل کو بنانے میں 4 سال سے زیادہ کا عرصہ لگا ہے، جسے 4 ستمبر کو باضابطہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تعمیرچین اور بنگلہ دیش کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پل کے ڈیزائن میں اسلامی طرز کا گنبد اور ایک چینی ناٹ شامل ہے جو کہ چین اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات اور دونوں مقامات کی ثقافتوں کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ  پل 2.96کلومیٹر طویل ہے اور باضابطہ طور پر بنگماتا بیگم فضیلتون نیچا مجیب آٹھواں بنگلہ دیش ۔چا ئنہ دوستی پل کے نام سے مشہور ہے۔

یہ پل دارالحکومت ڈھاکہ سے 185 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع پیروج پور ضلع میں دریائے کوچہ پر بنایا گیا ہے۔ یہ پل اس علاقے میں ایک غیر متوقع سیاحتی مقام بن گیا ہے۔

ایک سیاح نسرین جہاں مکتا نے شِنہوا کو بتایاکہ میں آٹھویں بنگلہ دیش-چا ئنہ دوستی پل کو دیکھنے آئی ہوں۔ یہ ناقابل یقین حد تک خوبصورت ہے۔ بنگلہ دیش کے جنوبی علاقوں کے لوگوں نے اس پل سے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔ چین ہمیشہ سے دوست رہا ہے اور امید ہے کہ بدستور بنگلہ دیش کا دوست رہے گا۔