• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسلام آباد،فنون نمائش سے پاکستان۔ چین دوستی کا فروغتازترین

June 07, 2023

اسلام آباد (شِںہوا) سرسبز و شاداب درخت، کھلتے پھول اور خوبصورت راستوں سے گھری ہوئی اسلام آباد آرٹ گیلری ، فنون کے دلدادہ افراد سے بھری ہوئی تھی جو چینی کرداروں کے ساتھ پینٹنگز، مجسموں، تنصیبات اور دیگر فن پارے دیکھ کر جوش وخروش کا اظہار کررہے تھے۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد کے وسط میں "اسٹار مون روڈ، 2023 پاکستان-چین معاصر آرٹ ایکسچینج نمائش" کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی منتظم آمنہ شاہ نے شِںہوا کو بتایا کہ نمائش میں معروف چینی اور پاکستانی فنکاروں کے 100 سے زائد جدید فن پاروں کی نمائش کی جارہی ہے۔ ان میں سے کم از کم 70 فن پارے چینی فنکاروں کے بنائے ہوئے ہیں اور پاکستانی عوام ان میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گیلری اس مہینے عوام کے لئے کھلی رہے گی  جس سے سیاحوں کو چینی فنون اور ثقافت بارے وسیع تر تصور حاصل ہوگا۔

وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے چینی اور پاکستانی فنکاروں کے فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنون اور ثقافت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں کا سب سے مئوثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان مثالی دوستی مزید مستحکم کرنے کے لئے فنون اور ثقافت کے تبادلے کو ترجیح دی جانی چاہئے کیونکہ اس سے دوست ممالک کے عوام  ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ " اسٹار مون روڈ 2023 پاکستان۔ چین معاصر فنون تبادلہ نمائش"  کو لوگ دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)