• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اسٹیٹ بینک کا سی پیک کی 10 ویں سالگرہ پر یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلانتازترین

August 11, 2023

اسلام آباد (شِنہوا) اسٹیٹ بینک نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر 100 پاکستانی روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی بینک نے ایک بیان میں بتایا کہ سکے کے دونوں اطراف میں ہلال ، ستارہ اور 5 ستاروں کا ایک گروپ ہے جو پاکستان اور چین کے قومی پرچم کی نمائندگی کرتا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اردو، چینی اور انگریزی رسم الخط میں "چین پاکستان اقتصادی راہداری کے الفاظ عقبی حصے میں کنندہ ہیں جبکہ انگریزی رسم الخط میں سی پیک کے 10 برس مکمل ہونے کا جشن اور اردو رسم الخط میں اسلامی جمہوریہ پاکستان سامنے کے حصے پر کنندہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ سکے کی شکل گول ہے جبکہ کنارے پر دندانے ہیں ۔ سکے کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔ سکے میں تانبہ اور نکل ( تانبہ 75 فیصد ، نکل 25 فیصد) استعمال کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق سی پیک نے 2013 میں اپنے قیام کے بعد سے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔