• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

"اسٹار مون روڈ 2023: چین پاکستان ہم عصر آرٹ ایکسچینج نمائش" کا آغازتازترین

May 05, 2023

شی جیاژوآنگ(شِنہوا)پاکستان میں زیر تعلیم33 سالہ چینی طالبہ یی ہوآن ینگ 4مئی کی صبح پاکستان یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے کیمپس کے نمائشی ہال میں پہنچی۔چینی طالبہ کا یہاں آنے کا مقصد فن پاروں کی نمائش دیکھنا ہے۔

یی کا کہنا ہے کہ چین زیادہ تر پاکستانی شہر یوں کے لیے ایک دوستانہ اور اسرار سے بھرا ہوا ملک ہے۔ فن پاروں کی نمائش دونوں ممالک کے درمیان لوک رابطوں کو مضبوط کرنے کے لیے نہایت سازگار ہے۔

 

4 مئی کو لاہور میوزیم میں "اسٹار مون روڈ 2023: چین پاکستان ہم عصر آرٹ ایکسچینج نمائش" کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوا۔ نمائش کو چین کی ہیبے اکیڈمی آف فائن آرٹس، پاکستان یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور لاہور میوزیم نے مشترکہ طور پر معاونت فراہم  کی ہے۔ 

نمائش میں چین اور پاکستان کے نامور فنکاروں، اسکالرز، پروفیسرز اور پرنسپلز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔  ہیبے اکیڈمی آف فائن آرٹس کے انٹرنیشنل ایکسچینج اینڈ کوآپریشن سینٹر کے ڈپٹی ڈین ہاؤ جن لونگ کے مطابق، نمائش دو حصوں پرمشتمل ہے، جولاہورایجوکیشن یونیورسٹی (5 مئی تک ) اور لاہور میوزیم (7 مئی تک ) جاری رہے گی ۔ 

ہاؤ جن لونگ نے بتایا کہ نمائش میں 100 سے زائد فن پارے  پیش کیے گئے ہیں، جن میں چینی اور پاکستانی فنکاروں کی بنا ئی گئی چینی پینٹنگ، خطاطی، مجسمہ سازی اور دیگر فن پارے شامل ہیں۔

 

مہمان نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کو دیکھتے ہوئے(شِنہوا)

 

لاہور میں چینی قونصلیٹ جنرل کے ڈپٹی قونصل جنرل کاو کی نے کہا کہ  رواں سال "دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو" کی تجویز  اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر دونوں کی 10ویں سالگرہ ہے۔  کاو کی نے کہا کہ یہ نمائش چینی ثقافت کے بارے میں پاکستانی عوام کی معلومات میں اضافہ اور چین پاکستان ثقافتی تبادلوں کے ساتھ ساتھ چین پاکستان دوستانہ تعلقات کو فروغ دے گی۔ 

ہیبے اکیڈمی آف فائن آرٹس کے نائب صدرژانگ نے کہا کہ یونیورسٹی اور میوزیم میں نمائش ختم ہونے کے بعد یہ نمائش مقامی آرٹ سنٹر میں ایک ہفتے سے زیادہ جاری رہے گی۔ ہیبے اکیڈمی آف فائن آرٹس اس نمائش کے بعد کچھ  فن پارے مقامی اسکولوں اور عجائب گھروں کو عطیہ کرے گی۔

 

چین اور پاکستان کے درمیان تحائف کا تبادلہ کیا جارہا ہے(شِنہوا)

 

جون 2022 میں، ہیبے اکیڈمی آف فائن آرٹس اور پاکستان یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے تعلیمی تعاون اور تبادلوں کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ دونوں ادارے مشترکہ طور پر تاریخ، فن اور ثقافتی ورثے کے تحقیقی شعبوں میں ماسٹرز اور ڈاکٹرز کو تربیت دیں گے۔ اس پروجیکٹ کے تحت چین اور پاکستان کے لیے طلباء کو بھرتی کیا جاتا ہے، چین اور پاکستان کے درمیان دوہرے ٹیوٹوریل سسٹم پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسکولوں کے درمیان مواقع سے بھرپوراستفادہ کا موقع فراہم کرتے ہوئے ہنر کی مشترکہ تربیت کا ایک جدید ماڈل تیار کیا جاتا  ہے۔