• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اروند کیجریوال کی گرفتاری،بھارت میں انتخابات سے قبل مظاہرے پھوٹ پڑےتازترین

March 22, 2024

نئی دہلی(شِنہوا) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی 2021 کی متنازعہ ایکسائز پالیسی میں  گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی (اے اے پی)کے  سینکڑوں کارکنوں اور حامیوں نے جمعہ کو دارالحکومت میں احتجاج کیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کی رات کجریوال کو ان کی سرکاری رہائش گاہ پر گھنٹوں پوچھ گچھ کے بعد گرفتارکیاتھا۔ احتجاج میں شریک دہلی کی ریاستی حکومت کے کئی وزراء کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔احتجاج میں شریک عام آدمی پارٹی کےسینکڑوں حامیوں اور عہدیداروں نے شرکت کی،مظاہرین نے مرکزی حکومت کے خلاف"جمہوریت کا قتل" کرنے کے نعرے لگائے۔

عام آدمی پارٹی کی جانب سےوزیراعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس کی آج ہی سماعت کا امکان ہے۔

کیجریوال پر الزام ہے کہ انہوں نے 2021 میں نئی دہلی ایکسائز پالیسی کا اعلان کرنے کے بعد دہلی میں شراب کی فروخت کے ٹھیکے دینے کے لیے تقریباً 1 ارب ہندوستانی روپےرشوت لی تھی۔