بیونس آئرس(شِنہوا)ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر کو بدعنوانی کے الزام میں چھ سال قید اور عوامی عہدہ رکھنے پر تاحیات پابندی کی سزا سنائی گئی ہے۔
ارجنٹائن کی ایک عدالت نے گزشتہ روز کرسٹینا فرنانڈیز کو 2007ء اور 2015ء کے درمیان دو مرتبہ مدت صدارت کے دوران عوامی کاموں کے بغیر قواعد وضوابط دیے گئے ٹھیکوں پر "انتظامی دھوکہ دہی" کا مجرم قرار دیا ہے۔
نائب صدر کو فوری قید کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور توقع ہے کہ وہ سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گی۔
انہوں نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عدالت کو "فائرنگ اسکواڈ" قرار دیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ ارجنٹائن میں نائب صدر کو عہدے پر رہتے ہوئے کسی جرم کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔
کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر نے فیصلے کے بعد گزشتہ روز ہی سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ 2023ء کے عام انتخابات میں کسی سیاسی عہدے کیلئے امیدوار نہیں ہوں گی۔