• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اریٹریا اور چین کے درمیان بی آر آئی تعاون مستقبل کی ترقی کے لئے اہم ہے، ماہرتازترین

October 23, 2023

اسمارا (شِنہوا) اریٹریا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت اریٹریا کا چین کے ساتھ تعاون ملک کی اقتصادی صنعت کاری اور تنوع کے فروغ کے لئے اہم ہے۔

اریٹریا سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے تحقیقی تجزیہ کار فکری جیئس ایماہازیون نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ 2013 میں تجویز کردہ بی آر آئی اب عالمی اہمیت حاصل کرچکا ہے۔

چین نے 150 سے زائد ممالک اور 30 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 230 سے زائد بی آر آئی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

نومبر 2021 میں بحیرہ احمر کے اس ملک نے چین کے ساتھ بی آر آئی میں شامل ہونے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے۔

فائل فوٹو ، اریٹریا کے شہر اسمارا میں بچے موٹر سائیکل چلا رہے ہیں۔ سائیکلنگ اریٹریا میں ایک بڑا کھیل بن چکا ہے۔ (شِنہوا)

ایماہازیون نے کہا کہ اریٹریا کے لئے ہم کہہ سکتے ہیں اس سے صنعت کاری کو فروغ ملے گا جس سے ملکی معیشت کو مختلف خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔ ہم سب جانتے ہیں کہ چین نے مختصر وقت میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی پیشرفت کی ہے اور اریٹریا کے لئے اس کا حصہ بننا اور اس قسم کے تجربے سے سیکھنا بہت مثبت ہے۔

اریٹریا کے ماہر نے بی آر آئی تعاون میں باہمی فائدے کے عنصر اوراس کے مثبت نتائج پر زور دیا۔

ایماہازیون نے کہا کہ چین کے لئے اریٹریا میں بہت  وسائل اور محنت کش لوگ موجود ہیں اور اس ملک میں بہت زیادہ مواقع ہیں۔