• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اردن نے شام سے آنے والاہتھیاروں سے لدا ڈرون مار گرایاتازترین

June 16, 2023

عمان(شِنہوا)اردن کی فوج نے جمعہ کی صبح شام کے علاقوں سے آنے والے ایک  جنگی ڈرون مار گرایا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا نے اردن کی مسلح افواج کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ مشرقی فوجی علاقے کے اہلکاروں نے ہتھیاروں سے لدے ڈرون کو مار گرایا جو صبح کے وقت مملکت کے علاقے میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ضبط شدہ اشیامتعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔اس سے پہلے پیٹرا کی ایک رپورٹ کے مطابق منگل کواردنی فوج نے شام کے ساتھ سرحدوں کے قریب تقریبا 500 گرام منشیات لے جانے والے ڈرون کو مار گرایاتھا۔