عمان(شِنہوا) اردن کو ملک میں قیام پذیر شامی پناہ گزینوں اور ان کی میزبان برادریوں کی مدد کے منصوبے کے لیے 2023 میں مطلوبہ 2ارب 20کروڑڈالر میں سے ایک تہائی سے بھی کم رقم ملی ہے۔
سرکاری ٹی وی المملكہ کے مطابق وزارت برائے منصوبہ بندی وبین الاقوامی تعاون نے بدھ کو بتایا کہ 2023 میں صرف 66کروڑ30لاکھ ڈالر یا کل ضروریات کا 29.2 فیصد ہی وصول ہوا ہے جس سے فنڈنگ کا فرق تقریباً1ارب61کروڑ20لاکھ ڈالر رہا۔
وزارت نے کہا کہ موصول ہونے والی کل امداد میں سے14کروڑ29لاکھ ڈالر میزبان کمیونٹیز میں خدمات کے منصوبوں کے لیے،3کروڑ14لاکھ ڈالرعمومی بجٹ اور 48کروڑ90لاکھ ڈالر شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے دیے گئے۔
اردن میں 13لاکھ سے زیادہ شامی پناہ گزین آباد ہیں، جن میں سے تقریباً 6لاکھ 60ہزار اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔