• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اردن کے لوگ چینی چائے کی ثقافت کے دلدادہتازترین

May 25, 2023

عمان (شِنہوا) اردن کے دارالحکومت عمان میں "ہم آہنگی کے لئے چائے" کے عنوان سے ایک ثقافتی سیلون کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کو چائے بنانے ، اس کا ذائقہ چکھنے اور چینی ثقافت سے روشناس کرایا گیا۔

چینی چائے ثقافت میں چائے کو فنون لطیفہ کو عام کرنے کے لئے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ تقریب میں مہمانوں نے سیچھوان اوپرا "بیان لیان" کی پرفارمنس سے لطف اٹھایا  جسے چہرہ بدلنا بھی کہا جاتا ہے وہ روایتی چینی ملبوسات ہانفو سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

 

اردن ، عمان کی ایک آرٹ گیلری میں سیلون کے دوران لوگ چائے ثقافت بارے معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

اردن ، عمان کی ایک آرٹ گیلری میں سیلون کے دوران ایک فنکار سیچھوان اوپرا "بیان لیان" پیش کررہا ہے۔ اسے چہرہ بدلنا بھی کہا جاتا ہے۔ (شِنہوا)

 

اردن ، عمان کی ایک آرٹ گیلری میں سیلون میں اردنی طالبات نے ہانفو زیب تن کرر کھا ہے۔ (شِنہوا)