لاس اینجلس(شِنہوا) اومی کرون کے خلاف کوویڈ-19ویکسین کی تاثیر وقت کے ساتھ تیزی سے کم ہوتی ہے۔
40 تحقیقات کے ثانوی اعداد و شمار کے جائزے اور میٹا تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لیبارٹری سے تصدیق شدہ اومی کرون انفیکشن اور علامات کے ساتھ انفیکشن دونوں کے خلاف ویکسین کی تاثیر ویکسینیشن کے ابتدائی دنوں کے مقابلے میں 6 ماہ بعد 20 فیصد سے کم ہوئی۔
جے اے ایم اے نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، بوسٹر ڈوز لگنے کے 9 ماہ بعد ویکسین کی تاثیر میں 30 فیصدکمی آئی۔ کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں، اومی کرون ویرینٹ کے خلاف ویکسین کی تاثیر میں زیادہ نمایاں اور تیزی سے کمی واقع ہوئی۔