• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اولمپکس میں رشوت خوری پر جاپان کے معروف پبلشر کدوکاوا پر فرد جرم عائدتازترین

October 05, 2022

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان میں ٹوکیو اولمپکس کے ایک سابق ایگزیکٹو سے رشوت لینے کے شبہ میں معروف جاپانی پبلشر کدوکاوا کارپوریشن کے چیئرمین پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ، اس تازہ ترین انکشاف نے گزشتہ سال منعقد ہونیوالی گرمائی کھیلوں کی ساکھ کو مزید داغ دار کر دیا ہے۔

گزشتہ ماہ گرفتارہونیوالے تسوگوہیکو کدوکاوا پر الزام ہے کہ اس نے ٹوکیو اولمپکس کے ایک سابق ایگزیکٹو 78 سالہ ہارویوکی تاکاہاشی کورشوت کی مد میں 6 کروڑ 90 لاکھ ین(تقریباً 4 لاکھ 77 ہزار امریکی ڈالر)ادا کیے تاکہ اس کے بدلے پبلشر کو کھیلوں کے سپانسرز میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا جاسکے۔

ٹوکیو میں پراسکیوٹرزکے خصوصی تفتیشی دستے کے مطابق کدوکاوا کے ساتھ سازش کرنے کے شبہ میں کدوکاوا کے ایک مشیر اور پبلشر کے ایک ملازم پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

اس معاملے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کدوکاوا اور اس کے ساتھیوں نے پبلشر کے بینک اکاؤنٹ کےذریعے تاکاہاشی کے ایک سابق ساتھی کی مشاورتی فرم کو رقم بھیجی جو اشتہارات کی دیو قامت کمپنی ڈینتسو ان کارپوریشن کیلئے بھی کام کرتا ہے۔