• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اولمپک کونسل آف ایشیاکے قائم مقام صدر کی ہانگژو ایشین گیمز کی تیاریوں کی تعریفتازترین

September 22, 2023

ہانگژو(شِنہوا)اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) کے قائم مقام صدر راجہ رندھیر سنگھ نے ہانگژو ایشین گیمز کے منتظمین کو ان کی بہترین تیاریوں پر سراہاہے۔

جمعہ کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہمیں اس طرح کی بہترین سہولیات ملنے پر خوشی ہے جہاں سب کچھ اپنی جگہ پر ہے جبکہ  ہم گیمز میں شرکت پر اعزاز اور فخر محسوس کرتے ہیں اور کھیلوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں

 "دل سے دل @ مستقبل" کے نعرے کو بیان کرتے ہوئے سنگھ نے اس کی عالمی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نعرہ یہ پیغام دیتا ہے کہ ہراقدام دل کو چھونے اور مسقتبل کے تناظر میں ہونا چاہیے جو دنیا پر امن اور ہم آہنگی قائم کرنے پر زور دیتا ہے۔

اولمپک کونسل آف ایشیا کے قائم مقام صدر نےایشیائی ممالک میں اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات دوسرے براعظموں کی طرف سے منعقد ہونے والے مقابلے منسوخ کیے جا سکتے ہیں لیکن چین میں ایسا نہیں ہوتا۔ بیجنگ واحد شہر ہے جس نے سمر اور ونٹر اولمپکس دونوں کی میزبانی کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ صرف ایشیا میں ہی اس مقصد کو حاصل کرنے کی طاقت اور اتحاد مووجودہے۔