• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اوائل جوانی میں ورزش خواتین میں دل کی صحت کے لیے مفید ہے: تحقیقتازترین

September 15, 2023

سڈنی(شِنہوا) آسٹریلوی محققین نے کہا ہے کہ عمرکی 20 اور 30 سال کی دہائی میں کی گئی  جسمانی ورزش کے فوائد خواتین کی 40 کی دہائی کے دوران دل کی بہتر صحت کے لیے برقرار رہتے ہیں۔

 یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے محققین نے 479 خواتین کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جنہوں نے اپنی عمر کی 20 کی دہائی کے اوائل سے لے کر 40 کی دہائی کے وسط تک ہر تین سال بعد اپنی جسمانی ورزش کی تفصیلات سے آگاہ کیاتھا۔

 فزیکل ایکٹیویٹی اینڈ ہیلتھ جریدے میں شائع اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ 40 کی دہائی میں جو خواتین جوانی میں سب سے زیادہ متحرک تھیں، ان کے دل کی دھڑکن اوسطاً 72 فی منٹ (بی پی ایم ) تھی، جو 20 سے 40 کی دہائی تک سب سے کم متحرک خواتین کی  تقریباً 78 بی پی ایم سے کم ہے۔ یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے سکول آف پبلک ہیلتھ کے ایک سینئر ریسرچ فیلو گریگور ایون میلکے نے کہا کہ اگرچہ یہ فرق معمولی نظر آتا ہے، لیکن گزشتہ کی گئی تحقیق میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ  ایک بی پی ایم کا اضافہ بھی اموات میں اضافے کی وجہ ہے۔