• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انسانی تاریخ کسی خاص تہذیب یا نظام پر ختم نہیں ہوگی:چینی صدرشی جن پھنگتازترین

August 23, 2023

جوہانسبرگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ انسانی تاریخ ایک تہذیب یا ایک نظام پر ختم نہیں ہوگی۔

صدرشی نے بدھ کوجوہانسبرگ میں15ویں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت سی تہذیبیں اور ترقی کے راستے ہیں اور دنیا کو ایسا ہی ہونا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کے درمیان تبادلے کو بڑھا کرتہذیبوں کے درمیان باہمی طور پر سیکھنےکے عمل کو فروغ دینا چاہیے۔

 چینی رہنما نے کہا کہ برکس ممالک کو جامعیت کے جذبے کو فروغ دینے سمیت  تہذیبوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی اور ہم آہنگی  اور جدیدیت کے راستوں کا آزادانہ انتخاب کرتے ہوئے تمام ممالک کے احترام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں طرزِحکمرانی پر برکس سیمینار، لوگوں کے درمیان تبادلوں سمیت ثقافتی تبادلے پر برکس فورم  اور لوگوں کے درمیان تبادلے کووسعت دینے اورتعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے خواتین کے اختراعی مقابلے جیسے منصوبوں کا بہتر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ 

صدر شی نے کہا کہ چین یہ تجویز کرنا چاہتا ہے کہ برکس ممالک تعلیم کے شعبے میں تعاون کو وسعت دیں، پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے برکس اتحاد کے کردار میں اضافہ کریں، ڈیجیٹل تعلیم پر تعاون کا طریقہ کار تلاش کرکےاسے قائم کریں اور تعلیم پر ہمہ جہتی تعاون کو فروغ دیں۔ 

اس کے علاوہ انہوں نےبرکس ممالک پرزوردیا کہ وہ روایتی ثقافتوں کے تبادلے کو مضبوط بناتے ہوئےعمدہ روایتی ثقافتوں کی تجدید کو فروغ دیں۔